تازہ ترین

پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 2گرفتار

تاریخ    9 جون 2020 (00 : 03 AM)   


 جے پور// راجستھان کے مختلف ٹھکانوں پر فوجی  سرگرمیوں کی نہایت ہی خفیہ اور  حساس اطلاعات پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے حوالے کرنے  کے شبہ میں کل دو مشتبہ لوگوں  کو حراست میں  لے لیا گیا ہے۔ریاست کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولس انٹلی جنس امیش مشرا نے بتایا ہے کہ حراست  میں لئے  گئے لوگوں میں گنگا نگر  ایف اے  ڈی میں کام کررہے سول  ڈیفنس کے اہلکار وکاس تلوتیا ساکن کساری منڈاوا اور مہاجن فیلڈ ائرفائرنگ رینج، بیکانیر  میں تعینات چمن  لال نائک ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں مشتبہ لوگوں کی سرگرمیوں کی  نگرانی ، پوچھ تاچھ اور ان کے پاس ملے موبائل فونوں  کی  جانچ میں ان دونوں لوگوں  کے ذریعہ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے  اسٹریٹجک اہمیت کی خفیہ اطلاعات  پاکستانی ایجنٹوں کو دینے کی تصدیق ہونے پر پیر کو  خصوصی پولس  تھانہ، جے پور میں 3, 3/9 سرکاری خفیہ  بات ایکٹ 1923 کے تحت فرد جرم  عائد کرکے دونوں ملزموں  وکاس  اور چمن لال کو  حراست میں لے  لیا گیا۔