'آر ایس ایس لداخ' ایک جعلی ٹویٹر ہینڈل

سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


جموں//یو این آئی// جموں وکشمیر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے آر ایس ایس لداخ کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر ہینڈل کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سائبر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی ہے۔جموں وکشمیر میں آر ایس ایس کے پرچار پرمکھ  راجن جوشی نے اس معاملے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آر آر ایس لداخ کے نام سے ملک دشمن عناصر کی طرف سے بنایا گیا یہ ٹویٹر ہینڈل جعلی ہے اور اس کا مقصد آر ایس ایس کی ساکھ کو زک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس لداخ کے نام سے یہ جعلی ٹویٹر ہینڈل 2 جون کو بنایا گیا ہے اور پھر3  جون کو اس پر پہلا ٹویٹ کیا گیا ہے۔ جوشی نے بتایا کہ آر ایس ایس کا ایک ہی ٹویٹر ہینڈل @RSSOrg ہے جو آرگنائزیشن کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی نے اس جعلی ٹویٹر ہینڈل کو بنا کر آر ایس ایس کو بد نام کرنے کی کوشش کی ہے۔موصوف پرچار پرمکھ نے بتایا کہ سائبر ماہرین کی ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس ٹویٹر ہینڈل کو پاکستان میں بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آر ایس ایس کی امیج کو زک پہنچانے کے لئے کمر بستہ ہے کیونکہ یہ آگنائزیشن ہندوستان کو مستحکم بنانے کے لئے دن رات کام کرتی ہے۔

تازہ ترین