سوزکا شہری ہوابازی کے وزیرکومکتوب

قزاقستان میں درماندہ کشمیر ی طلاب کو سرینگر پہنچایا جائے

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//کانگریس رہنمااورسابق مرکزی وزیرپروفیسرسیف الدین سوزنے شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیرہردیپ سنگھ پرایک مکتوب میں زور دیا ہے کہ قازقستان میں درماندہ 80کشمیر ی طلبہ کوائر انڈیاکے ذریعے دہلی کے بجائے براہ راست سرینگر پہنچایا جائے۔ایک بیان کے مطابق پروفیسرسوزنے ایک مکتوب میں مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی کوبتایا کہ انہوں نے یہ مسئلہ وزیرخارجہ ڈاکٹرسبھرامنیم سوامی کے ساتھ بھی اُٹھایااوران کی مددبھی اس سلسلے میں طلب کی ۔سوزنے کہا کہ انہوں نے ہردیپ سنگھ جی کو بتایا کہ وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری انچارج (ایروایشیاء) منیش پربھات اور قزاقستان میں بھارت کے سفیر پربھات کمار نے اس سلسلے میں بڑی مدد بہم پہنچائی ہے جس کے نتیجے میں معاملات طے ہونے لگے ہیں۔سوزکے مطابق انہوں نے وزیر موصوف سے گزارش کی کہ وہ ان 80 کشمیری طلباء و طالبات کو دہلی کے بجائے سرینگر کے ہوائی اڈے پر پہنچانے کے سلسلے میں بھر وقت ہدایات جاری کرے تاکہ بعد میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔ انہوں نے موصوف کو یہ بھی بتایا کہ ان طلباء و طالبات کو سرینگر کے ہوائی اڈے پر یہ فائدہ بھی ہوگا کہ جموںوکشمیر انتظامیہ انہیں ضروری کورنٹین میں رکھے گی اور متعلقہ گھرانوں کو بھی مطلع کیا جائیگا  جس سے ان بچوں کے والدین کو بھی راحت میسر ہوگی۔ 
 

تازہ ترین