معیار ی ضابطہ کار کی خلاف ورزی کاشاخسانہ

کولگام کا نجی اسپتال سربمہر

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


خالدجاوید
سرینگر//  کولگام میں ایک نجی اسپتال کومعیاری ضابطہ کار(ایس اوپی) کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیاگیا۔اطلاعات کے مطابق کولگام میں ایک نجی اسپتال میں 6جون کو ایک حاملہ خاتون کو علاج کیلئے داخل کیاگیا۔اسپتال میں مذکورہ خاتون کی جراحی انجام دی گئی اور دیگر ٹیسٹوں کے علاوہ اس کا کووِڈ ٹیسٹ کیلئے بھی نمونہ حاصل کیا گیاجس کی رپورٹ گزشتہ روزمثبت آئی۔جونہی یہ خبرضلع انتطامیہ کی نوٹس میں لائی گئی توانہوں نے فوری کارروائی کرکے تحقیقات مکمل ہونے تک اسپتال کو سیل کیااوراسپتال میں کام کرنے والے بارہ ملازمین کو انتظامی قرنطین میں رکھاگیا۔تحصیلدار کولگام نے اس حوالے سے بتایا کہ حاملہ خاتون کاکووِڈ- 19سے متعلق پروٹوکول اورایس اوپی کی پاسداری کئے بغیراسپتال میں آپریشن کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسپتال کو سربمہر کیا گیا۔
 

تازہ ترین