گاندربل میں پیلٹ گن سے مس فائر،5اہلکارزخمی

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


ارشاداحمد
گاندربل//گاندربل میںسی آر پی ایف کیمپ میں حادثاتی طور پیلٹ گن سے فائر ہونے کے نتیجے میں پانچ اہلکارزخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گاندربل سے ملحقہ ڈگنی پھاک میں قائم سی آر پی ایف کی21ویں بٹالین کے کیمپ میں ایک اہلکار کے پیلٹ گن سے اچانک حادثاتی طورفائر ہواجس کی وجہ سیپانچ اہلکارزخمی ہوگئے جن کی شناخت ہیڈکانسٹیبل سنورمال،کانسٹیبل ہریندرسنگھ،کانسٹیبل اتپل دت،کانسٹیبل ہنوی پل کماراور کانسٹیبل امرجیت سنگھ کے طور ہوئی۔زخمیوں کو فوری طور سی آر پی ایف کے اسپتال منتقل کیا گیا۔  
 

تازہ ترین