تازہ ترین

حضرت بابانظام الدین کیانوی ؒکا سالانہ عرس

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   
(File Photo)

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ اور معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمصطفی کمال نے بلند پایہ ولی کامل حضرت بابا نظام الدین کیانویؒ (نقشبندی) کے سالانہ عرس پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کی بدولت ہی کشمیر کا چپہ چپہ اسلام  کے نورسے منور ہوا اور اِن کی عظیم ملی کوششوں کی وجہ سے ہی ریاست کے مسلمان علم قرآن وعلم حدیث سے روشناس ہوئے۔ ایک بیان میںاُنہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیم قرآن اور حدیث پر مبنی ہے اور اِن کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حضرت نظام الدین صاحب ؒ نے ریاست کے آرپار کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی تبلیغی خدمات انجام دیئے اور اُن کی تعلیم وروحانی کمالات ہمارے لئے باعث سعادت ہے۔ ادھر دربارِ بابا نگری کی ایک اطلاع کے مطابق کووِڈ - 19کے پیش نظر امسال عرس مبارک کی تقریب، شب خوانی اور اختتامی دعائیہ تقریب کا انعقاد نہیں ہوگا۔ اطلاع کے مطابق علمائے کرام کے رہنما خطوط، انتظامی ایڈوائزریوں اور ڈاکٹروں کے مشوروں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دربارِ عالیہ کے سجادہ نشین میاں بشیر احمد لارمی صاحب نے عالم انسانیت، مسلمانانِ عالم اور جموں وکشمیر کے عوام کو کورونا وائرس کی وبائی بیماری سے نجات کیلئے دعا کی ہے۔
 

تازہ ترین