بانڈی پور ہ میں دو نقب زن رنگے ہاتھوں گرفتار

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


عازم جان
بانڈی پورہ //بانڈی پورہ پولیس نے مین بازار میں شبانہ چیکنگ کے دوران دو نقب زنوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ 5اور6جون کی درمیان شب تھانہ پولیس بانڈی پورہ کی گشتی پارٹی نے مین بازار بانڈی پورہ میں ایک دوکان کے نزدیک مشتبہ نقل و حرکت پائی ۔ مین بازار بانڈی پور میں رات کا گشت انجام دینے والے پولیس اہلکارفوراََ اس دوران کی طرف گئے اور وہاںدو نقب زنوں کو رنگے ہاتھوں دبوچ لیا گیاجن کی شناخت سمیر احمد ساکن کالوسہ اور مہجور مجید ساکنان باغ بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔ بانڈی پورہ تھانہ میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر60/2020 درج کرلیا گیا ۔ ایس ایس پی بانڈ ی پورہ نے گشت پر معموراہلکاروں کو انعامات سے نوازا ہے۔
 

تازہ ترین