درنگ بدرکوٹ سڑک کی حالت ناگفتہ بہ

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


مشتاق الحسن
 ٹنگمرگ//درنگ بدرکوٹ رابط سڑک پر ایک مقام پر درخت گر آئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں گزشتہ کئی مہینوں سے گاڑیوں کوآمدورفت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر زمین دھنس جانے سے بھی اب سڑک کی حالت مزید خراب ہوگئی  ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے چونکہ درنگ ایک سیاحتی مقام ہے اور لاک ڈائون میں نرمی کے ساتھ ہی لوگ درنگ کارخ کرنے لگے ہیں تاہم درنگ کو بدرکوٹ سے ملانی والی رابط سڑک پر درختوں کی موجودگی سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں ہوئی شدید برفباری اور حالیہ تیز بارشوں سے یہ سڑک متعدد مقامات پردھنس جانے سے ا ب مکمل طور ناقابل آمدورفت بن گئی ہے۔
 

تازہ ترین