وادی میں453سٹون کریشر اور ہاٹ مکس پلانٹ

صوبائی کمشنر کو جیالوجی مائننگ محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر //صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ،نے محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ کے افسران کی ایک میٹنگ کے دوران محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ کووِڈ-  19 لاک ڈائون کے تناظر میں صوبہ کشمیر میں تعمیراتی سامان کی دستیابی کے علاوہ محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی ۔میٹنگ میں چیف انجینئر پی ایچ ای، آر اینڈ بی اور پی ایم جی ایس وائی کے علاوہ مینیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی، جوائنٹ ڈائریکٹر جیالجی اینڈ مائننگ ،اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے افسرا ن کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران محکمہ کے افسران نے صوبائی کمشنر کو پاور پوئنٹ پزیزنٹیشن کے ذریعے کشمیر وادی میں لائسنس یافتہ ،وغیر لائسنس یافتہ سٹون کریشروں اور دیگر پلانٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی میں 453سٹون کریشر اور ہاٹ مکس پلانٹ موجود ہیں، جبکہ 113مائنر منرل یونٹ 178(آر بی ایم ) اور77سینڈ بلاکس کشمیر میں موجود ہیں ۔صوبائی کمشنر نے اس دوران غیر قانونی کان کنی اور ماحولیات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور افسران کو کئی ایک ہدایات بھی جاری کیں ۔
 

تازہ ترین