برازیل کی ڈبلیوایچ او سے تعلق توڑنے کی دھمکی

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


براسیلیا//برازیل کے صدر جائربولسونارو نے اپنے امریکی ہم منصب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمعہ کو اپنے ملک کو عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)سے الگ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔مسٹر بولسوناروں نے ڈبلیو ایچ او پر امتیازی سلوک اور سیاست کرنے کر الزام لگاتے ہوئے کہا،‘‘امریکہ نے ڈبلیو ایچ او سے کنارہ کرلیا اور ہم بھی اس پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔اب آنے والے وقت میں ڈبلیو ایچ او یا تو بغیر کسی نظریاتی بغض کے کام کرے یا ہم اس سے الگ ہو جائیں گے ۔’’مسٹر بولسونارو نے واضح کیا کہ یہ محض کوئی اتفاق نہیں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ڈبلیو ایچ او کو مالی مدد روکنے کے فیصلے کے کچھ ہی دن بعد ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کے علاج کے لئے ہائیڈروکلوروکوین کا ٹیسٹ روکنے کے فیصلے کو بدل دیا۔برازیل میں کوویڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 34,021 ہوگئی ہے جوکہ پوری دنیا میں تیسرے مقام پر ہے ۔ملک کی وزارت صحت کے مطابق برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اس سے 1437 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔یواین آئی

تازہ ترین