تازہ ترین

دن میں تیسری کورونا ہلاکت،اموات کی مجموعی تعداد39

تاریخ    6 جون 2020 (07 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کشمیر میں ہفتے کے دن کورونا وائرس میں مبتلاءتیسرے شہری کی موت واقع ہونے سے جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد39ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے ہندوارہ کا 70سالہ باشندہ سرینگر کے اسپتال میں انتقال کرگیا۔مذکورہ شہری کو گذشتہ روز چھاتی میں درد کی شکایت کے بعدصدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج دم توڑ بیٹھا۔ مذکورہ شہری کا کورونا ٹیسٹ اُس کی موت کے بعد مثبت آیا ہے۔
اس سے قبل آج صبح کورونا وائرس نے دوافراد کی جانیں لیںتھیں۔
پہلا شخص جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کا رہنے والا 72سالہ شہری تھا جبکہ جموں سے تعلق رکھنے والی ایک62سالہ خاتون بھی انتقال کر گئی۔
شوپیان کے شہری کو گذشتہ روز ہی سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج اُس کی موت واقع ہوگئی۔ میراں صاحب جموںکی رہنے والی ایک خاتون، جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، کا کورونا ٹیسٹ24مئی کو مثبت آیا تھا اور وہ بھی آج چل بسی۔
جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے جو39افراد جاں بحق ہوئے ہیں اُن میں سے9کا تعلق سرینگر،7کا تعلق بارہمولہ،5کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،3کا تعلق شوپیان،2کا تعلق بڈگام ،1کا تعلق بانڈی پورہ اور2اور کا تعلق کپوارہ اضلاع سے تھا۔ باقی ماندہ6کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔