سالانہ امرناتھ یاتراکیلئے تیاریاں جاری | جموں میں’’پرتھم پوجا‘‘ انجام دی گئی

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
جموں// کورونا کے باعث سالانہ شری امر ناتھ یاترا شروع ہونے پر ابہام کے بیچ شرائن بورڈ نے جمعہ کے روز یہاں ُپراتھم پوجا‘ مذہبی جوش وجذبے سے انجام دی۔شرائن بورڈ کے سی ای او بپل پاٹھک نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ اس پوجا کو جیشٹھ پرنیما کے دن حسب معمول یاترا کے دوران چندن واری کشمیر میں انجام دیا جاتا تھا لیکن امسال کورونا وائرس کی وجہ سے اس کو یہیں انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سالانہ یاترا کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں اور یہ پوجا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔موصوف سی ای او نے کہا کہ وزارت امور داخلہ کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت ملک میں عبادت گاہوں کو آٹھ تاریخ سے کھولا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی جس سے سالانہ شری امرناتھ یاترا شروع ہونے کے لئے راہ ہموار ہوگی۔یاترا کی مدت کو مختصر کرکے صرف پندرہ دن رکھنے کی رپورٹس کو رد کرتے ہوئے  پاٹھک نے کہا،’’یاترا کے لئے تیاریاں جاری ہیں کورونا کے پیش نظر تمام اقدام کئے جائیں گے اور اسی کے تحت فیصلے لئے جائیں گے‘‘۔
 

تازہ ترین