اپنی پارٹی کا وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
 جموں//جموںوکشمیر اپنی پارٹی کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی اور انہیں عوامی اہمیت کے حامل مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔ سابق وزیر منجیت سنگھ ، وکر م ملہوترا ، نمرتا شرمااور پوجا کپور پرمشتمل وفد نے گاڑیوں کی پارکنگ ، کورنٹین مراکز کا انتظام و انصرام ، چھوٹے معدنیات کی کان کنی ، سرحد ی شہریوں کے لئے بجلی کی ترسیل ،بین الاقوامی سرحد پر واقع دیہاتو ںمیں آبپاشی نہروں کی صاف و صفائی ، سرحد کی دیوار بندی کے پیش نظر ، فصلوں کے لئے معاوضہ کی ادائیگی ،سانبہ میں ٹریفک لائیٹس کی تنصیب ، وِجے پور میں فائر سٹیشن کا قیام، سانبہ ضلع میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی ،دہاڑی پانے والوں ، ایس آر او 202 ملازمین کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے ،4G اِنٹرنیٹ سروس کی بحالی ، محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کی سٹرنجروں کی برخاستگی کے مسائل و مانگوں کی ایک یاداشت ایل جی کو پیش کی۔دریں اثنا وِجے پور وارڈ نمبر 10کونسلر نِکی مہاجن جو کہ وفد میں شامل تھے نے وِجے پور میں طبی سہولیات میں بہتری لانے اور میونسپل کمیٹی کی پرانی عمارت کو منہدم کرنے کی ضرورت سے متعلق عوامی اہمیت کے مسائل ایل جی کے کو گوش گزار کئے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران انہیں یقین دِلایا کہ ان کی جائز مانگوں اور مسائل پر غور کر کے اُن کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین