کنگن میں عمارتی لکڑی ضبط، شہری گرفتار

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//درد پورہ ارہامہ کنگن میں محکمہ جنگلات نے عمارتی لکڑی ضبط کرکے شہری کو گرفتار کیا ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کی بنا پر درد پورہ ارمامہ کنگن میں ناکہ کے دوران 12مکعب فٹ عمارتی لکڑی برآمد کرکے شہری کو گرفتار کرلیا ۔فاریسٹ افسر چھتر گل ریاض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ کارروائی ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد عمل میں لائی گئی ۔لار پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 44/2020زیر دفعہ 379 iPC 2/6  فاسٹ ایکٹ درج کیا ہے۔ 
 

تازہ ترین