کورونا وائرس | کشمیر یونیورسٹی میں جانکاری پروگرام

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //کووڈ 19اور دیگر اہم معاشرتی امور کے بارے میں لوگوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے کشمیر یونیورسٹی نے نیشنل سروس سکیم (این ایس ایس) کے تحت ایک جانکار ی پروگرام کا انعقاد کیا ۔پروگرام کوارڈینٹر شعبہ نیشنل سروس سکیم کی طرف سے وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی طلعت احمد کی ہدایت پر یہ جانکاری پروگرام یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوا۔ کیمپ کے دورا ن ماسک ، سینی ٹائزر اور دیگر حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں پروگرام کارڈنیٹر ڈاکٹر مصور احمد نے سماج کے طبقہ کوحفظان صحت کے بارے میں شعور پیدا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے پروگرام افسر ڈاکٹر حنا بشارت ، ڈاکٹر وقار امین ، ڈاکٹر یاسر حمید کے کام کی سراہنا کی ۔ 
 

تازہ ترین