بادام واری میں شجرکاری | جے کے بینک ماحولیاتی تحفظ اور ثقافت کی آبیاری کیلئے کوشاں:چھبر

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// عالمی ماحولیاتی دن کے موقعہ پر جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے سینئر منیجمنٹ ٹیم کے ہمراہ بادام واری سرینگرمیں شجر کاری کی۔بینک کی طرف سے تجدید و تعمیر شہر سرینگر میں قائم دلکش بادام واری میںبینک سر پرست کے ہمراہ بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ ارون گنڈوترا اور سنیل گپتا، پریزیڈنٹ رجنی صراف، چیتن پلجور اور اشرف علی کے علاوہ چیئرمین کے سپیشل سیکریٹری کرن جیت سنگھ اور دیگر اعلیٰ افسران تھے جنہوں نے انفرادی طور بھی بادام واری میں شجر کاری کی۔چھبر نے کہاکہ جموں و کشمیر بینک اس خطے میں ماحول کے تحفظ اور ثقافتی ورثے کی آبیاری کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے جسکی مثال بادام واری کی تجدید نو ہے جس نے اس پارک کو ایک خوبصورت سیر گاہ میں تبدیل کیاہے۔ انہوں نے پارک کا معائینہ کرنے کے دوران متعلقہ افسران کو  ہدایت دی کہ وہ پارک کو مزید وسعت دینے کیلئے ذرائع کھوج نکالیں۔ دریں اثناء عالمی ماحولیاتی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بینک کی طرف سے کشمیر اور جموں کے مختلف مقامات پر شجر کاری مہم کو در دست لیا گیا۔
 

تازہ ترین