کپوارہ میں کورونا وائرس کا خطرہ | کام کرنے والوں کو حفاظتی سامان فراہم کیاجائے: عدالت

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


اشرف چرا غ
کپوارہ//کپوارہ عدالت نے ضلع انتظامیہ کو احکامات صادر کئے ہیں کہ وہ ضلع میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیس اہلکارو ں کو فوری طور حفاظتی سامان فراہم کریں ۔ایڈوکیٹ میر منصور نے 2جون کو کپوارہ عدالت میں ایک درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ کپوارہ ضلع میں کورونا وائرس کے متا ثرین میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر اس وبائی بیماری سے لڑنے کے لئے اس وقت پولیس آفیسران و جوانو ں کے علاوہ میونسپل کمیٹیاں ،محکمہ مال ،محکمہ صحت اور دیگر ادارے فرنٹ لائن پر کام کر ہے ہیں ۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس تھانہ کپوارہ میں حال ہی میں ایک ملزم جو کورونا وائرس کا شکار ہے کی وجہ سے 10پولیس اہلکارو ں کو کورنٹین میں رکھنا پڑاکیونکہ ان کے پاس ایسا حفا ظتی لباس اور دیگر سامان دستیاب نہیں ہے جس سے یہ پولیس اہلکار اس بیماری سے بچ سکے ۔درخواست گزار نے ان تمام افراد کو حفاظتی کٹس کے علاوہ ماسک ،گلوز اور دیگر سامان فراہم کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ۔جمعہ کوانچارج پرنسل ڈسٹر کٹ اینڈ سشن جج کپوارہ کونثر احمد قریشی نے ضلع انتظامیہ کے نام ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں ضلع میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیس آفیسران اور جوانو ں کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے لوگو ں کو حفاظتی کٹس اور دیگر سامان فراہم کیا جائے ۔
 

تازہ ترین