تازہ ترین

ملک میں ہربرس5 لاکھ سڑک حادثوں میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی جان چلی جاتی ہے

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// روڈ، ٹرانسپورٹ اور شارہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے قومی شاہروں پر حادثات کو روکنے اور انسانوں اور جانوروں کی موت کی شرح کم کرنے  اورلوگوں کو بیدار کرنے کے لئے جمعہ کو قومی بیداری مہم شروع کی۔مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کل’شاہراہوں پر انسانوں اور جانوروں کی موت کی شرح روک تھام‘  پر منعقدہ قومی بیداری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر برس تقریباً پانچ لاکھ سڑک حادثے ہوتے ہیں جن میں تقریباً1.5لاکھ لوگوں کی جان چلی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اگلے برس 31مارچ تک ان اعدادو شمار میں 20-25فیصد تک کمی لانے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔ قومی شاہراہوں پر موت کی شرح کم کی جاسکے اس کے لئے پانچ ہزار سے زیادہ بلیک اسپاٹس یعنی حادثہ کے لحاظ سے حساس مقامات کی شناخت کی گئی ہے اور لازمی طورپر عارضی اور مستقل اقدمات سمیت ان میں اصلاح کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
 

تازہ ترین