کورونا کا بڑھتا قہر | ملک میں6348 اموات،متاثرین کی تعداداڑھائی لاکھ سے متجاوز

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورناوائرس کے نئے کیسز میں روز افزوں اضافے کے ساتھ ، متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 273 اموات کے ساتھ 6348 تک جا پہنچی ہے ۔ جمعہ کو وزارت صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 9851 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ62ہزار770 ہوگئی ہے ۔ اس عرصہ میں 273 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6348 ہوگئی۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2933 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 123 افراد کی موت ہوئی ہے ، جس کے ساتھ ریاست میں اس وبا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 77ہزار793 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2710 ہوگئی ہے ۔ تامل ناڈو میں متاثرین کی تعداد 27256 ہوچکی ہے اور 220 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ علاج کے بعد 14902 افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔  دہلی میں 25004 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 650 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ علاج کے بعد 9898 مریض اسپتال سے فارغ ہوچکے ہیں۔گجرات میں اب تک 18584 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1155 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ 12667 افراد اس وبا سے ٹھیک ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔راجستھان میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ اپنے شباب پر ہے اور متاثرین کی تعداد 9862 تک جا پہنچی ہے اور 213 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
 

تازہ ترین