راہل دراوڑ میرے من پسند کپتان :عرفان پٹھان

6 جون 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی//ہندستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے وقت کے بہترین آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے راہل دراوڑ کو اپنا من پسند کپتان قرار دیتے ہوئے اس حقیقت کا انکشاف کیا کہ کیوں سورو گنگولی انہیں آسٹریلیا کے دورے پر لیجانے کے حق میں نہیں تھے۔25 ٹیسٹ اور 79 ون ڈے میچوں کی کپتانی کرنے والے راہل دراوڑ  کے بارے میں  عرفان نے کہا کہ 2007 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کے باہر ہونے کے بعد صرف دراوڑ نے ہی دھونی کے حوصلے بلند کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2007 میں ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے تین دن بعد ہم سب مایوس کمرے کے باہر بیٹھے تھے۔ پھر دراوڑ نے ہمیں بلایا اور ہم سب 300 کے نام سے ایک فلم دیکھنے گئے۔
 

تازہ ترین