افغانستان میں 16طالبان جنگجو جاں بحق

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
فرح//افغانستان کے فرح صوبے میں افغانستان فضائیہ کے ہوائی حملے میں طالبان کے 16لڑاکے ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ جمعہ کی صبح صوبے کے فرح شہر کے باہر واقع دیہاک گاؤں میں فضائیہ کے ہوائی حملے سے پہلے طالبان نے جانچ چوکیوں کو اڑانے کی کوشش کی تھی۔طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔ژنہوا۔
 

تازہ ترین