مقتول سیاہ ہ فام شخص کی یاد میں نیویارک میںاحتجاجی مارچ

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نیو یارک//امریکہ کے شہر نیویارک میں ہزاروں افراد نے پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی یاد میں بروکلین برج سے مین ہیٹن تک مارچ کیا۔ مظاہرے میں شامل افراد جارج فلائیڈ کے لئے انصاف کے مطالبہ کیلئے نعرے لگارہے تھے ۔سب سے اچھی خبر یہ رہی کہ مظاہرہ پرامن رہا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں‘بلیک لائیوزمیٹر’،‘نسل پرستی امریکہ کی وبا’ اور‘پولیس کی بربریت کو ختم کرو، قتل کو روکو’ جیسے نعروں کے ساتھ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرے میں نیو یارک سٹی کے میئربل ڈی بلاسیو نے بھی شرکت کی۔خیال رہے ، سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی 25 مئی کو امریکہ کے شہرمنی پولس میں پولیس کے ہاتھوں ہی موت ہوگئی تھی۔ فلائیڈ پر فرضی بل کی ادائیگی کا الزام تھا۔ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے امریکہ میں کافی ناراضگی ہے ۔ اس ویڈیو میں ، ایک سفید فام پولیس اہلکار جارج فلائیڈ نامی غیر مسلح سیاہ فام آدمی کی گردن پر گھٹنے ٹیکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔
 

تازہ ترین