دنیا میں3.91لاکھ ہلاکتیں ، 66.22لاکھ متاثر

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
جنیوا// عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 66.22 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 3.91لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 66لاکھ22ہزار111افراد کو متاثر کر چکا ہے اور 3لاکھ90ہزار740افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وائرس سے متاثر2،846،059مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور کورونا وائرس کے معاملے میں برازیل دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 18لاکھ2ہزار528افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1لاکھ08،208افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 614،941افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34ہزار021افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ 19کے کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور اب تک یہاں 4لاکھ41ہزار108افراد متاثر ہوئے ہیں اوراس وبا کی وجہ سے 5384افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں بھی ، اس انفیکشن کی وجہ سے صورتحال خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ اب تک 2،83،075 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 39،987افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وبا نے یوروپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچائی ہے ۔ اب تک اس وبا سے 33،689افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 2،34،013 افراد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،40،660افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،133افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عالمی وباکے مرکز چین میں اب تک 83،027افراد متاثر ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین