راجوری میں ایل او سی پر آر پارگولہ باری، فوجی اہلکارہلاک، دوسرا زخمی

تاریخ    5 جون 2020 (43 : 12 PM)   
(Representational Pic)

یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی از جان اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی کے شیر ٹکری اور دادل علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
انہوں نے ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت حوالدار میٹھز ہاگن پی جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت حوالدار ایم ایم کرن کے بطور کی ہے۔
 

تازہ ترین