قاتل وباء کا پھیلاؤ

دنیا میں 3.86لاکھ ہلاکتیں ، 64.98لاکھ لوگ متاثر

تاریخ    5 جون 2020 (00 : 03 AM)   


 جنیوا // عالمی وبا کوورنا وائرس (کووڈ 19) دنیا بھر میں اب تک 64.98 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.86 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کوورنا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 6498486 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 385649 اموات ہو چکی ہیں۔ اس وائرس سے متاثرین 2706352 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔کوورنا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں کوورنا وبا سے اب تک 1851520 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 107175 اموات ہو چکی ہے ۔ برازیل میں اب تک 584016 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 32548 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔روس میں بھی کووڈ۔19 کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور یہاں اس کے انفیکشن سے اب تک 432277 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5215 لوگوں نے جان گنوائی ہے برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 279856 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 39728 اموات ہو چکی ہے ۔یورپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے ۔ یہاں اب تک اس کی وجہ سے 33601 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 233836 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔ ا سپین میں اب تک 240326 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27128 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔عالمی وبا کوورنا کے چین میں اب تک 83022 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4634 اموات ہوئی ہے ۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 188450 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 29021 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کوورنا وائرس سے 182370 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8551 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ترکی میں کوورنا سے اب تک 166422 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4609 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔کوورنا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 160696 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8012 لوگوں اس کی وجہ موت ہوئی ہے ۔میکسیکو میں 11729، بیلجیم میں 9522، کینیڈا میں 7498، ہالینڈ میں 5977، پیرو میں 4897، سویڈن میں 4542، ایکواڈور میں 3486، سوئٹزرلینڈ میں 1920، آئر لینڈ میں 1659 اور پرتگال میں 1447 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ یو این آئی
 

تازہ ترین