چین اوربھارت کشیدگی کا پر امن حل چاہتے ہیں: پاکستان

تاریخ    5 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ چین ۔بھارت سرحدی کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے ۔پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین بھارت سرحدی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں گنجان آباد اور جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان فوجی تناؤ باہمی تصفیے سے ختم ہو جائے گا۔انہوںنے اس اہم معاملے پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم پس منظر میں گفتگو کرنے والے عہدیدار اس مسئلے پر کھل کر بات کر رہے تھے۔سی این آئی کے مطابق ان کی گفتگو کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ نئی دہلی کی علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی چین کیساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ ہے۔پاکستان اس کشیدگی کو دو ملکوں کے درمیان سرحدی معاملہ قرار دیتا ہے تاہم چین کے نزدیک بھارتی جارحیت کا ہدف سی پیک کا منصوبہ ہے۔ 
 

تازہ ترین