سرینگر کا60سالہ شہری کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد35

تاریخ    4 جون 2020 (17 : 02 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر کے نور باغ کا ایک60سالہ شہری جمعرات کو کورونا انفیکشن کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد35ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ شہری کو صدر اسپتال سے دو روز قبل منتقل کیا گیا تھا جب اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ڈاکٹر سلیم کے مطابق مذکورہ شہری آج انتقال کرگیا۔
اس طرح جموں کشمیر میں اب تک35کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ان میں8کا تعلق سرینگرسے،7کا تعلق بارہمولہ،5 کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،2کا تعلق شوپیان،مزید2کا تعلق بڈگام ،1کا تعلق بانڈی پورہ اور 1کا تعلق کپوارہ اضلاع جبکہ باقی ماندہ5 کا تعلق جموں صوبے سے تھا۔
 
 

تازہ ترین