کورونا کے خلاف جنگ کیلئے امداد | بھارت کو اگلے ہفتے امریکہ سے 100وینٹی لیٹر ملیں گے

تاریخ    4 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دلی // بھارت کو امریکہ کی طرف سے ایک سو وینٹی لیٹر اگلے ہفتے مل رہے ہیں ۔امریکہ نے بھارت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وینٹی لیٹر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلے پر اگلے ہفتے بھارت کو ایک سو وینٹی لیٹر مل رہے ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کل امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور اس دوران امریکی صدر نے مودی کو جی۔7 گروپ کی اگلی میٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے جی۔ 7کی صدارت امریکہ کو ملنے کا ذکر کرتے ہوئے گروپ میں توسیع کرنے کی امید ظاہر کی ، جس سے کہ اس میں ہندوستان سمیت کچھ دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم مودی کو امریکہ میں ہونے والی جی۔7 گروپ کی آئندہ میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی۔ٹیلی فونک بات چیت میں وزیر اعظم مودی اور ٹرمپ نے دونوں ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال ، ہندوستان اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازع اور ورلڈ ہیلتھ ا?رگنائزیشن میں سدھار کی ضرورت جیسے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
 

تازہ ترین