ملک کا نام تبدیل کرنے کی عرضی | عدالت عظمیٰ کاسماعت سے انکار

تاریخ    4 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک کے انگریزی نام 'انڈیا ' کو تبدیل کرکے 'ہندوستان' یا 'بھارت' کرنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا اور درخواست گزار سے حکومت کے سامنے اپنی بات پیش کرنے کو کہا۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ریشیکیش رائے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست گزار کی جانب سے پیش وکیل اشون ویشیے کی دلائل سننے کے بعد درخواست گزار سے کہا کہ وہ اپنا میمورنڈم حکومت کو پیش کریں۔سماعت کے آغاز پر ، وکیل نے استدلال کیا کہ انڈیا کا نام یونانی لفظ 'انڈیکا' سے نکلا ہے ۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار یہاں کیوں آئے ہیں؟ آئین میں ملک کا نام بھارت ہی ہے ۔جسٹس بوبڑے نے کہا ، ‘‘یہ ہمارے آئین کے شروع میں ہی لکھا گیا ہے ، 'انڈیا دیٹ از بھارت ’ (انڈیا جو بھارت ہے )۔" آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے ؟ " درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ بھارت اور بھارت ماتا کی جئے صدیوں سے بولی جارہی ہے ۔
 

تازہ ترین