امریکہ میں سیاہ فام شہری کے قتل کیخلاف مظاہرے جاری

تاریخ    4 جون 2020 (00 : 03 AM)   


 ہیوسٹن// امریکہ کی مختلف ریاستوں میں کرفیو کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل کرسیاہ فام شہری کے قتل کیخلاف مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بدھ کو ہزاروں لوگوں نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر پرامن مظاہرہ کیا۔یہ احتجاج ومظاہرہ جارج فلائیڈ کے خاندان کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے پرامن طریقے سے ایک پارک سے ہیوسٹن سٹی ہال کی جانب مارچ کیا۔مظاہرے کے دوران لوگوں نے کچھ لمحے کیلئے خاموشی رکھی اور امن وامان کی اپیل کی۔ جارج فلائیڈ کے خاندان کے لئے مقامی چرچ کے ایک پادری نے دعا بھی کی۔ اس مظاہرہ میں جارج فلائیڈ کے خاندان کے 16 ارکان کے علاوہ کئی سیاستدان اور مقامی آرٹسٹ بھی موجود تھے ۔خیال رہے ، امریکہ کے مینی پولس میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی گزشتہ پیر کو پولیس حراست میں موت ہو گئی تھی۔جارج فلائیڈ پر جعلی بل کے ذریعے ادا ئیگی کا الزام تھا۔ ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں اشتعال پھیل گیا۔ اس ویڈیو میں ایک سفید فام پولیس افسر جارج فلائیڈ نامی ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کی گردن پر گھٹنے رکھ کر اس کی گردن دبانے لگتا ہے ۔
 

تازہ ترین