کورونا کا بڑھتا قہر

دنیا میں 3.80 لاکھ ہلاکتیں، 63.78لاکھ افراد متاثر

تاریخ    4 جون 2020 (00 : 03 AM)   


جنیوا // عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 63.78 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.80 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63،78،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3،80،250 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں اب بھی پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 18لاکھ31ہزار806 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 1لاکھ06ہزار180 اموات ہو چکی ہے۔ برازیل میں اب تک 5لاکھ55ہزار383 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 31ہزار199 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور یہاں اس وبا سے اب تک 4لاکھ23ہزار186 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5ہزار031 لوگوں نے جان گنوائی ہے . برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ سے حالات مسلسل بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2لاکھ79ہزار392 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 39ہزار452 اموات ہو چکی ہے ۔یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے ۔ یہاں اب تک اس وباسے 33ہزار530 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 2لزاکھ33ہزار515 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،39،932 افراد متاثر ہوئے ہے جبکہ 27ہزار127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔عالمی وبا کوروناوائرس کے مرکز چین میں اب تک 84ہزار161 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1لاکھ88ہزار450 لوگ اس وباسے متاثر ہوئے ہیں اور 28ہزار943 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1لاکھ83ہزار879 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8ہزار563 افرادکی موت ہوئی ہے ۔ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 1لاکھ65ہزار555 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4ہزار585 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 1لاکھ57ہزار562 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7ہزار942 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔میکسیکو میں 10637، بیلجیم میں 9505، کینیڈا میں 7477، ہالینڈ میں 5986، پیرو میں 4634، سویڈن میں 4468، ایکواڈور میں 3438، سوئٹزرلینڈ میں 1920، آئر لینڈ میں 1658 اور پرتگال میں 1436 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔یواین آئی
 

تازہ ترین