موت کے پانچ روز بعد پٹن کے شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اموات کی تعداد34

تاریخ    3 جون 2020 (41 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//موت کے پانچ روز بعد شمالی کشمیر کے پٹن کے ایک بزرگ شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد34ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہامرے پٹن کا رہنے والا 86سالہ شہری29مئی کو انتقال کرگیا اور اُس کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بدھ کے روز مثبت آگئی۔
حکام نے مذکورہ شہری کی تجہیز و تکفین کورونا قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دینے کی تلقین کی تھی کیونکہ اُس کا نمونہ سی ڈی اسپتال سرینگر روانہ کیا گیا تھا جو آج مثبت آگیا۔
ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کے مطابق مذکورہ شہری کا انتقال پٹن ہیلتھ سینٹر میں ہی ہوا تھا۔
مذکورہ شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد34ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین