تازہ ترین

سکول کھولنے کا منصوبہ ملتوی کیا جائے:جتیندر سنگھ بنام جموں کشمیرسرکار

تاریخ    3 جون 2020 (30 : 03 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
 سرینگر //وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے جموں کشمیر سرکار سے کہا ہے کہ وہ سکول کھولنے اور گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹیکس وصولنے کے منصوبے ملتوی کرے۔
جتیندر سنگھ کی طرف سے یہ اقدام محکمہ سکول ایجوکیشن کے اُس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سکولوں کے سربراہان سے کہا گیا تھا کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ سکول کھولنے کی تیاریاں کریں کیونکہ حکومت ماہ جون کے وسط میں سکول کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
جتیندر سنگھ نے بدھ کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا” میں نے جموں کشمیر یو ٹی سر کار کو تجویز دی ہے کہ سکول کھولنے اور گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹیکس وصولنے کا فیصلہ ملتوی کیا جائے“۔
یاد رہے کہ محکمہ ایجو کیشن کو ماہ جون کے وسط میں تعلیمی ادارے کھولنے کے منصوبے کو لیکر پہلے ہی والدین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔