پلوامہ میں مسلح تصادم شروع،انٹرنیٹ سروس معطل

تاریخ    3 جون 2020 (26 : 10 AM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں بدھ کی صبح جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوتے ہی انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی۔
یہ تصادم آرائی آستان محلہ میں شروع ہوگئی جہا ں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
جونہی سیکورٹی فورسز کی تلاشی ٹیم نے مشکوک مقام کو گھیر کر اُس کی تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد وہاں باضابطہ مسلح تصادم کا آغاز ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق علاقے میں جیش محمد سے وابستہ جنگجو فورسز کے محاصرے میں ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار

تازہ ترین