دھونی مجھے کھل کر بلے بازی کی اجازت دیتے تھے : رینہ

تاریخ    3 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//ٹیم انڈیا کے بلے باز سریش رینا نے کہا ہے کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ان کو کھل کر بلے بازی کرنے کی اجازت دیتے تھے ۔رینا دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا اور چنئی سپر کنگز کے ساتھ کافی وقت تک کھیلے ہیں۔اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں انہوں نے دھونی کے ساتھ بلے بازی کرنے کے اپنے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب بھی ساتھ میں کھیلنے اترے تو دھونی نے مجھے کھل کر بیٹنگ کرنے کی اجازت دی۔انہیں پتہ تھا کہ میری صلاحیت کیا ہے ۔بائیں ہاتھ کے بلے باز رینا نے کہا کہ میرے کھیل میں جومضبوطی تھی یا مجھے جب سنبھلنے کی ضرورت ہوتی تھی تو دھونی مجھے انتباہ دیتے تھے اور کہتے تھے کہ حکمت عملی تبدیل کرنے پر نتائج کیا ہو سکتے ہیں اور ایسے وقت وہ آخری فیصلہ میرے اوپر چھوڑ دیتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ آپ کو اس کھیل میں تبدیلی لانے کو نہیں کہتے تھے لیکن وہ بلے باز کو اس بات سے آگاہ کراتے تھے کہ ٹیم کی پوزیشن کے حساب سے نتائج کس طرح ہو سکتے ہیں۔وہ میری بیٹنگ کا احاطہ کر تے تھے اور بتاتے تھے کہ ٹیم کہاں جا سکتی ہے ۔اس سے مجھے فیصلے لینے میں آسانی ہوتی تھی۔کیمپ کے دوران آئی پی ایل کی تیاریوں پر رینا نے کہا کہ پہلے کچھ دنوں تک انہوں نے اسے ہلکے میں لیا اور ان کے جم پر توجہ مرکوز کرتے رہے ۔ لیکن اس دوران وہ شاندار شاٹ کھیلتے تھے اور ان کی فٹنیس لاجواب ہے اور وہ جلدی تھکتے نہیں ہیں ۔رینا نے کہا کہ ہم صبح نو بجے جم جاتے تھے اور دوپہر بعد سوئمنگ کرتے تھے اور شام کو واپس لوٹتے تھے ۔اس بار ان کی تیاری کچھ مختلف تھی۔
 

تازہ ترین