۔6کے اے ایس افسر وں کا تبادلہ

تاریخ    3 جون 2020 (00 : 03 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//حکومت نے انتظامیہ میں تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے6  جونیئرکے اے ایس افسران کو تبدیل کیا۔محکمہ عمومی انتظامی کے ایڈیشنل سیکریٹری چرن دیپ سنگھ کی طرف سے  ایک حکم نامہ زیر نمبر 614- JK(GAD)of 2020 محرر2جون جاری کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق ضلع صنعتی مرکز بڈگام میں کارگزار منیجر جونیئر کے ایس افسر بلال حسین نجار کو تبدیل کرکے محکمہ امور صارفین و شہری رسدات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بانڈی پورہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ ضلع صنعتی مرکز اننت ناگ میں کار گزار منیجر و جونیئر کے اے ایس افسر شیخ عنایت اللہ کو تبدیل کرکے محکمہ امور صارفین و شہری رسدات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلوامہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔حکم نامہ کے تحت چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسر گاندربل وجونیئر کے اے ایس افسر نصیر احمد بابا کو تبدیل کرکے محکمہ امور صارفین و شہری رسدات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر گاندربل کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق فیلڈ پبلسٹی افسر جموں وپین بھگت کو تبدیل کرکے محکمہ امور صارفین و شہری رسدات  میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رورل سکینڈ جموںکے عہدے پر تعینات کیا گیا،جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس سانبہ و جونیئر کے اے ایس افسر سونم ورما کو تبدیل کرکے محکمہ امور صارفین و شہری رسدات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رورل جموں فسٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم کھٹوعہ ہارون رشید نائیک کو تبدیل کرکے محکمہ امور صارفین و شہری رسدات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکھٹوعہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔
 

تازہ ترین