سابق مرکزی وزیر کا بعد از مرگ کورونا ٹیسٹ مثبت ،لداخ میں پہلی کورونا ہلاکت

تاریخ    2 جون 2020 (16 : 07 PM)   
(File Pic)

یو این آئی
لیہہ// لداخ میں کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر پی نمگیال کا موت کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ان کا پیر کو یہاں مختصر علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔وہ موت سے پندرہ دن قبل دہلی سے گھر آئے تھے۔
لداخ یونین ٹریری، جہاں اب تک کورونا وائرس کے 81 مثبت کیس سامنے آچکے ہیں، میں اس وبا سے متاثرہ کسی مریض کی موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
 

تازہ ترین