گیلاس خرید کر میوہ اُگانے والوں کی مدد کی جائے:وانی

تاریخ    2 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سابق ایجیک صدراورسول سوسائٹی ممبر عبدالقیوم وانی نے لوگوں پرزوردیا ہے کہ میوہ اُگانے والوں کی اُس اپیل پر توجہ دیں جس میں انہوں نے گیلاس کی پیداوار ،جو کروناوائرس کی عالمگیر وباء کو روکنے کیلئے ملک گیر لاک ڈائون کی وجہ سے باہر کی منڈیوں میں پہنچائی نہیں جاسکتی  اور ان کے ڈبوں میں تباہ ہونے کا اندیشہ ہے،کوخریدیں، تاکہ مالکان باغات نقصان سے بچ جائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جب ہر گھر کو میوہ کھانے کو عادت بنانا چاہیے چاہے وہ سلاد ہو یاناشتہ یا سونے کے وقت۔وانی نے میوہ فروشوں پر بھی زوردیا کہ وہ میوہ کو مناسب قیمتوں پر فروخت کریں تاکہ ہرگھر میوہ خرید سکے۔انہوں نے کہا کہ باضمیر شہری ہونے اور بھائی چارے کی بناپر میوے کی مقامی پیداوار کوخرید کر ہمیں میوہ باغات کے مالکان کی مدد کرنی چاہیے۔
 

تازہ ترین