سوپور کے کئی علاقوں میں راشن کی قلت

تاریخ    2 جون 2020 (00 : 03 AM)   


غلام محمد
سوپور//شمالی قصبہ سوپور کے کئی دور دراز علاقوں میں لوگ ضروری اشیاء بالخصوص راشن سے محروم ہیں ۔ رامپورہ راجپورہ، مربل، ڑیر ہار، یمبرزلواری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیںمقررہ وقت پرغذائی اجناس دستیاب کرنے میں لیت و لعل کیا جارہاہے۔مربل کے ایک باشندے فاروق احمد ریشی نے بتایا کہ انہیں راشن کے حصول کیلئے اپنے گائوں سے تین کلومیٹر دور پیدل جانا پڑتا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں میں غذائی اجناس ، مٹی کا تیل اور رسوئی گیس کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔
 

تازہ ترین