سمجھوتہ ایکسپریس کی 10بوگیاں 9ماہ سے واپسی کی منتظر

تاریخ    2 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی //ہند پاک کے مابین رشتوں میں تلخی کے بیچ گزشتہ سال سمجھوتہ ایکسپریس بند ہونے کے بعد واہگہ بارڈر پر کھڑی بھارتی ریلوے کی 10 بوگیاں 9 ماہ سے واپسی کی منتظر ہے ۔  بھارتی ریلوے کی 10 بوگیاں گزشتہ 9 ماہ سے واہگہ بارڈر ٹریک پر کھڑی ہے جنہیں بھارت واپس لینے کو تیار نہیں ہے۔ پاکستان اوربھارت کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیوں کا ہرسال تبادلہ کیا جاتا ہے، 6ماہ کے لئے پاکستانی جب کہ 6ماہ کے لئے بھارتی بوگیاں استعمال کی جاتی ہے۔ 4جون سے 4دسمبرتک بھارتی بوگیاں استعمال ہوتی ہیں جبکہ سال کے باقی عرصے میں پاکستانی بوگیاں استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم سال بھرانجن پاکستان کا ہی استعمال ہوتا ہے لیکن اب چونکہ 8اگست 2019 سے پاکستان اوربھارت کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بند ہوچکی ہے تو بوگیوں کا تبادلہ بھی نہیں ہوگا۔
 

تازہ ترین