تازہ ترین

بالی وڑ سوگوار، مشہور موسیقار جوڑی ٹوٹ گئی

۔ 42سالہ واجد خان فوت،فلمی ستاروں کا اظہار رنج وغم

تاریخ    2 جون 2020 (00 : 03 AM)   


 ممبئی //بالی ووڈ کی مشہور میوزک ڈائریکٹر جوڑیوں میں سے ایک ساجد۔واجد کی جوڑی ایک افسوسناک خبر کے ساتھ ٹوٹ گئی۔ اس بات سے بالی ووڈ ماتم کناں ہو گیاکیوں کہ محض 42 سال کی عمر میں واجد خان اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔اتوار کی دیر شب طویل علالت کے بعد ممبئی واقع چیمبور کے سررانا سیٹھیا اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی اور پھر بالی ووڈ کی معروف ہستیوں کے ذریعہ سوشل میڈیا پر تعزیت کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کڈنی اور گلے میں انفیکشن ہونے کے سبب گزشتہ تقریباً تین مہینے سے ان کا علاج اسپتال میں چل رہا تھا۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ پچھلے تین دنوں سے واجد خان وینٹی لیٹر پر تھے اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی تھی۔ حالانکہ کچھ دنوں پہلے وہ کووڈ۔19 کی زد میں بھی آ گئے تھے، لیکن ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دراصل گزشتہ سال بھی واجد خان کو ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کے بعد ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ واجد خان کے انتقال پر بالی وڈ فنکاروں نے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔موسیقار سلیم ۔ سلیمان کے سلیم مرچنٹ نے ٹوئیٹ کیا ‘‘ ساجد۔ واجد فیم کے میرے بھائی واجد کے انتقال کی خبر سے بہت دکھ ہوا۔
 

تازہ ترین