تازہ ترین

ایک دن میں ریکارڈ اموات، 3فوت

جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد31،ڈاکٹر اور 8اہل خانہ سمیت مزید155متاثر

تاریخ    2 جون 2020 (00 : 03 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پیر کو کورونا وائرس سے مزید 3افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 31ہوگئی ہے جن میں سے 4جموں جبکہ 27کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔کورونا وائرس بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد وادی میں پہلی بارایک ہی دن میں 3افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔( کپوارہ کا ایک 25سالہ نوجوان جو صدر اسپتال میں زیر علاج تھا، پیر کی شام فوت ہوا ، اس کے نمونے تشخیص کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں، اور حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد ہی لاش ورثاء کے حوالے کی جائیگی)۔ادھر سوموار کوایک ڈاکٹر ، 9حاملہ خواتین اور ایک ہی کنبہ کے 8  افراد سمیت مزید 155مشتبہ مریضوں کی ریورٹیں مثبت آئی ہیں۔جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی  2601 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے602جموں جبکہ1999مریضوں کا تعلق کشمیر سے ہے۔ مثبت قرار دیئے گئے 155افراد میں سے53رام بن،21ڈوڈہ،12اننت ناگ، 11کپوارہ، 10سرینگر، 8جموں، 6کولگام،6بارہمولہ،5شوپیاں،4پلوامہ،4کشتواڑ،5کٹھوعہ،2گاندربل، 2ادھمپور، 2پونچھ،  3راجوری  اور سانبہ سے ایک تعلق رکھتا ہے۔

۔3مریض فوت

سوموار کو جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں3متاثرین کی موت ہوئی ہے جن میں 2کشمیر جبکہ ایک جموں میں فوت ہوا ۔اتوار اور سوموار کی درمیانی شب رام نگری شوپیان سے تعلق رکھنے والا 45سالہ نوجوان گردوں، چھاتی اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ‘‘۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد جب مریض کی حالت مستحکم ہوئی تو قوائد و ضوابط کے تحت اس کو وارڈ نمبر 2میں منتقل کیا گیا اور کورونا کی تشخیص کیلئے اسکے نمونے حاصل کئے گئے۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ دوران شب ہی اسکی حالت بگڑ گئی اور وہ فوت ہوا‘‘۔ ڈاکٹر جان نے بتایا’’ مرنے والے کی رپورٹ دن کو 2بجے مثبت آئی اور رپورٹ آنے کے بعد تمام قوائد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے لواحقین کو پہلے تدفین کی جانکاری دی گئی اور بعد میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا گیا ‘‘۔سوموار کو دوسری موت جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ہوئی جہاں وائرس کی وجہ سے ایک 72سالہ شخص فوت ہوگیا ۔ ضلع اسپتال کولگام کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر میر مشتاق نے بتایا ’’ ایک70سالہ شخص کو پیر کی صبح اسپتال لایا گیا لیکن وہ گھر سے اسپتال منتقلی کے دوران ہی فوت ہوگیا‘‘۔ ڈاکٹر میر مشتاق نے بتایا کہ معمرشخص کی لاش اسپتال انتظامیہ انے اپنی تحویل میں لیا اور اس کے نمونے حاصل کئے گئے ‘‘۔ ڈاکٹر میر نے بتایا ’’ بعد میں اسکی رپورٹ مثبت آئی‘‘۔جموں کے ڈوڈہ ضلع میں بھی سوموار کو ایک 72سالہ شخص کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جی ایم سی جموں ڈاکٹر دارا سنگھ نے بتایا ’’ مذکورہ مریض امراض قلب اور چھاتی کے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا ‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریض کی رپورٹ اتوار کو مثبت آئی تھی لیکن وہ سوموار کی صبح فوت ہوگیا‘‘۔

سی ڈی اسپتال

 میڈیکل کالج ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بتایا’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران سی ڈی اسپتال لیبارٹری میں910نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں33 مثبت قرار دئے گئے جبکہ877کی رپورٹیں منفی آئیں‘‘ ۔ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا ’’33مریضوںمیں 11اننت ناگ،6کولگام،5بارہمولہ،3پلوامہ،3شوپیاں،2گاندربل اور1سرینگرسے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ 33مریضوں میں سے9حاملہ خواتین اور ڈنیٹل کالج سرینگر میں تعینات ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر سلیم خان نے کہا ’’اننت ناگ کے 11مریضوں میںملکھ ناگ اننت ناگ میں ایک ہی کنبہ کے 8افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک حاملہ خاتون سمیت 2افراد براری آنگن بجبہاڑہ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ایک کا تعلق شال گام بجبہاڑہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولگام میں 3حاملہ خواتین سمیت 6افراد کی رپورٹ مثبت آئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہمولہ ضلع میں 3 حاملہ خواتین سمیت 5افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔انہوں نے کہا کہ شوپیان ضلع میں تین افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ 2حاملہ خواتین کی رپورٹیں بھی مثبت قرار دی گئیں ہیں۔ڈاکٹر خان نے بتایا کہ راولپورہ سرینگر کے رہنے والے ایک ڈاکٹر کی رپورٹ مثبت آئی ہے جو ڈینٹل کالج سرینگر میں تعینات ہیں۔  

سکمز

 میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا’’ 24گھنٹوں کے دوران884نمونوں کی تشخیص کی گئی اور اُ ن میں سے21مثبت جبکہ863منفی قرار دئے گئے۔انہوں نے کہا ’’21مریضوں میں سے 8سرینگر،1بارہمولہ،10کپوارہ ، ایک شوپیان اور ایک کا تعلق پلوامہ ضلع سے ہے‘‘۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’سرینگر کے8مریضوں میں سے 2بمنہ ، 2حول،2قمرواری، ایک لال بازار اور ایک آلوچی باغ سرینگر سے تعلق رکھتا ہے۔ڈاکٹر جان نے بتایا کہ کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کپوارہ سے بھیجے گئے نمونوں میں سے10مثبت آئے ، جن میں سے3 کرالہ کپوارہ، ایک کلی گام، ایک منی گاہ کپوارہ، ایک پنز گام کپوارہ، ایک راجوار کپوارہ، ایک مرہامہ کپوارہ، ایک گلگام کپوارہ اور ایک ہائین پائین کپوارہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا کہ سکمز میں زیر علاج شوپیان کے ایک 45سالہ شخص کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلو سوپور بارہمولہ اور لتر پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایک شخص کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل487مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے419مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ53مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ ابتک53817نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے52913کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ904مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔ 

 جموں

جموں صوبے میں پیر کو 99مشتبہ مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے 79کمانڈ اسپتال ادھمپور،2آئی آر ایل،4لال پتھ اور 4افراد کی رپورٹ مارڈرن لیبارٹری جبکہ 10کی رپورٹیں جی ایم سی جموں میں مثبت قرار دی گئیں ہیں۔ 

حکومتی بیان

 حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے155نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے56کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 99 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد2,601تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے2,601 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,624سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 946اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور31اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس دوران سوموار کومزید19 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے11 اور کشمیر صوبے کے 08 اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 1,76,309ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  یکم؍جون2020ء کی شام تک 1,78,599نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک1,73,708افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 38,276 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ38 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔1,624کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 48,964 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق87,872اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 350 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 221 سرگرم ہیں۔ 1242 شفایاب ہوئے ہیں اور05 کی موت واقع ہوئی ہے۔کولگام میں300 مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں264سرگرم معاملات ہیںاور 32صحتیاب ہوئے ہیںاور04 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 290 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے142 سرگرم معاملات ہیں ۔141 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ07 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کپواڑہ میں 279مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 204 سرگرم معاملات ہیں اور75صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 238ہوئی ہیںجن میں سے 130سرگرم معاملات ہیںاور05مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 103صحتیاب ہوئے ہیں۔بانڈی پورہ میں اب تک 146 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے11 سرگرم معاملات ہیں ، 134مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اِدھرضلع شوپیان میں 175 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 64 سرگرم ہیں اور 108صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ 03کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 110ہوئی ہیںجن میں سے 47سرگرم ہیں اور61اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے ۔گاندربل میں کل 34مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں10 سرگرم معاملات ہیں اور 24 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 77 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں64 سرگرم معاملات ہیں اور 13  مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح  جموں میں وائر س کے 144مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں101سرگرم معاملات ہیں اور41 صحت یاب ہوئے ہیںاور02 کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ رام بن میں144معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 128سرگرم معاملات ہیں اور16 شفایاب ہوئے ہیںجبکہ کٹھوعہ میں78مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 53 سرگرم معاملات ہیںاور 25اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔دریں اثنأاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 67 ہوئی ہیں جن میں سے 40معاملات سرگرم ہیں۔ 26اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع سانبہ میں 44 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 31 سرگرم معاملات ہیں اور 13اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اس طرح پونچھ میں40معاملے سامنے آئے ہیںجو سبھی معاملات سرگرم ہیں ۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک33 مریض پائے گئے ہیںجن میں 28 معاملے سرگرم ہیں اور 05مریض شفایاب ہوئے ہیں اورریاسی میں بھی14 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں11سرگرم ہیں اور03 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں12 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں11 معاملے سرگرم ہیں اورایک مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے جبکہ ڈوڈہ میں 26 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے 24معاملات سرگرم ہیں جبکہ ایک مریض پوری طرح صحتیاب ہوا ہے اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔