ہلڑ کوکرناگ میں نجی کلنک سربمہر

تاریخ    1 جون 2020 (00 : 03 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ //ہلڑکوکرناگ کے ریڈزون علاقہ میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں انتظامیہ اور پولیس نے ایک نجی کلنک کو سیل کردیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار،بلاک میڈیکل افسر اور ایس ایچ او کوکر ناگ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہلڑ آرہامہ میں واقع ڈاکٹر حسین کے نجی کلنک کو سیل کردیا۔نائب تحصیلدار کے مطابق کروناوائرس کی وباء کے پیش نظر چونکہ ہلڑ آرہامہ ریڈ زون ہے اور علاقہ میں کلنک کے کھلا رکھنے سے کووِڈ-   19کے پھیلنے کا امکان ہے اس لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پریہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔قابل ذکر ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے سنیچر شام کوایک حکم جاری کیا جس کے تحت ضلع میں کئی کلنکوں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کی ہدایت دی گئی۔
 

تازہ ترین