نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر جنک سنگھ سوڑی فوت

ڈاکٹر فاروق ،عمر، جگموہن سنگھ اوردیگر لیڈران کا اظہارِ رنج

تاریخ    1 جون 2020 (00 : 03 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر، شرومنی اکالی دل کشمیر کے صدر اور گردوارہ پروبند کمیٹی کے سابق صدر بارہمولہجنک سنگھ سوڑھی طویل علالت کے بعد اتوار کو فوت ہوئے۔ سوڑی نے سکمز میں آخری سانس لی۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے سینئر لیڈر جنک سنگھ سوڑی کے فوت ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے سوگوارکنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی۔ آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دونوں پارٹی لیڈران نے کہا کہ جنک سنگھ سوڑی ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود میں پیش پیش رہتے تھے۔پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی  نے بھی صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے خرانچی شمی سنگھ اوبرائے اور اقلیتی سیل کے آرگنائزر جگدیش سنگھ آزاد نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آل پارٹی سکھ کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رینا نے صدمے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے’’ہم نے ایک نڈر اور بیباک لیڈر کو کھودیا ہے‘‘۔پنجابی ساہت سبھا صدر اجیت سنگھ مستانا،سابق سیکریٹری گردوارہ پربندھک کمیٹی بڈگام حکومت سنگھ، سابق صدر پلوامہ نرنجن سنگھ اور دیگر لیڈران نے بھی گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
 

تازہ ترین