اونتی پورہ میں خشخاش کی فصل تباہ کردی گئی

تاریخ    1 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر // منشیات مخالف مہم کے دوران اونتی پورہ پولیس نے 35 کنال اراضی پر پھیلی بھنگ اوررینز پورہ میں 20 کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل تباہ کرکے 6افراد کو گرفتارکیا۔پولیس نے گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت خورشید احمد میر،عبدالکبیر میر ساکنان کاونی اونتی پورہ ،علی محمد وگے ساکن نوگام اونتی پورہ اور بشیر احمد بٹ، محمد یوسف بٹ، غلام قادر بٹ ساکنان زینزی پورہ اونتی پورہ کے بطور کی ہے ۔جن کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر73/23020 متعلقہ دفعا ت کے تحت درج کیا گیا۔اونتی پورہ پولیس نے ترال علاقے کے امیر آباد اور نئی بگ میں 5 کنال کی اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل تباہ کی۔
 

تازہ ترین