ریلائنس جیو کنوینشن سینٹرکورونا کیئر سینٹربنے گا

۔1500بیڈ پر مشتمل اسپتال جلد ہی شروع ہوگا :نگراں وزیر اسلم شیخ

تاریخ    1 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
 
ممبئ/یو این آئی//باندرہ کرلا کمپلکس میں واقع ریلائنس جیو کنوینشن سینٹر بنے گا کورونا مریضوں کے لئے "کورونا کیئر سینٹر"، جنگی پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں جلد ہی اسے بھی عوام کی خدمات کے لئے شروع کردیا جائے گا -مذکورہ تمام باتوں کی اطلاع ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ و آدتیہ ٹھاکرے نے دی۔ ممبئی شہر اور مضافات کے نگراں وزراء اسلم شیخ اور آدتیہ ٹھاکرے نے آج سرکاری انتظامیہ کے ساتھ ریلائنس جیو کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا اور جلد از جلد یہاں کورونا کے مریضوں کے لئے عارضی اسپتال شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے اس موقع پر بتایا کہ حال ہی میں ہم نے ریلائنس جیو کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا تھا اور سرکاری انتظامیہ و میونسپل کارپوریشن کو کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر جیو کنوینشن سینٹر کا استعمال کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے لڑنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے شہر و مضافات میں بڑے پمانے پر عارضی اسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
 

تازہ ترین