میربازار میں جموں کے ڈرائیور کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی

تاریخ    31 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ//نیپورہ میربازاراننت ناگ میں جموں سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی لاش پراسرار حالات میں درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق الپائین پٹرول پمپ کے قریب میر بازار اننت ناگ میں سنیچر کی صبح ایک غیر مقامی شخص کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔مقامی لوگوں نے لاش دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا جس نے موقعہ پرپہنچ کر قانونی لوازمات پورا کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔لاش کی شناخت رویندرسنگھ ولددیواسنگھ ساکن جگرسمبلی پریال جموں کے طور ہوئی جو پیشہ سے ڈرائیور تھااور گزشتہ کئی روزسے علاقہ میں درماندہ تھا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 

تازہ ترین