نوہٹہ پولیس نے دو نقب زن گرفتار کرلئے | دو ماروتی گاڑیوں سمیت دیگر مال مسروقہ برآمد

تاریخ    31 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//نوہٹہ پولیس نے علاقے میں ہورہی چوری کی وارداتوں کو حل کرکے دو ماروتی گاڑیوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرکے دو مطلوب چوروں کو گرفتارکرلیا۔نوہٹہ تھانہ کے ایس ایچ او تاثیر خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ انہوں محمد آصف وانی ساکن ٹینگہ پورہ گاندربل، ارسلان مشتاق واندروساکن پوج محلہ رعناواری نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جنہوں نے دوران تحقیقات قبول کیا کہ وہ چوری کی واردات میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی تحویل سے دو ماروتی گاڑیاں زیر نمبر JK01K-0152 اور JK01F-1501 ایک آٹو ،لاکھوں روپے مالیت کے تانبے کے برتن، موبائل فون اور سگریٹ برآمد کئے۔ پولیس کا کہنا کہ دونوں نقب زن کئی واردات میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف کیس زیر نمبر 21/2020 درج کرلیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین