اوڑی میں آگ کی واردات | 2رہائشی مکانات خاکستر

تاریخ    31 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی کنٹرول لائن پر واقعہ گوالتہ نامی گائوں میں آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق سنیچر کی صبح گوالتہ اوڑی میں عبدلمجید ولد سائیں گیگی کے رہائشی مکان میںاچانک آگ نمودار ہوئی ۔ آگ نے چند ہی منٹوں میں پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیکر چند ہی منٹوں میں راکھ کردیا۔لوگوں کے مطابق اس دوران مذکورہ شہری کے دوسرے بھائی خادم حسین کا رہائشی مکان کوبھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا اوروہ بھی مکمل خاکستر ہو گیا۔اگر چہ اطلاع ملنے پر فوری طور مقامی لوگ اور پولیس اہلکار جائے موقعہ پر پہنچے مگر آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ کی وجہ گیس لیک ہونے کی وجہ ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سڑک سے دور ہونے کی وجہ سے فائر اینڈ ایمر جنسی سروس محکمہ بھی موقع پر نہیں پہنچ سکا۔ادھر نیشنل کانفرنس شمالی زون کے نائب صدر ڈاکٹر سجاد شفیع نے  انتظامیہ سے متاثرہ کنبوں کی باز آباد کاری کا مطالبہ کیا ہے۔
 

تازہ ترین