پونچھ میں ایل او سی پر آر پارگولہ باری، جانی یا مالی نقصان نہیں

تاریخ    30 مئی 2020 (49 : 03 PM)   
(Representational Pic)

یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر کرنی سیکٹر میں ہفتے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر کرنی سیکٹر میں ہفتے کی صبح قریب دس بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار اس حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
 

تازہ ترین